• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کی رنگت کے موازنہ پر انہیں سکھاتی ہوں خود کو قبول کرنا چاہیے، ٹوئنکل کھنہ

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا کہنا ہے کہ ہمیشہ لوگ میری بیٹی اور بیٹے کی جلد کی رنگت کے حوالے سے موازنہ کرتے ہیں۔ تاہم میں اپنے بچوں کو یہ سکھاتی ہوں کہ وہ جیسے بھی ہیں انھیں خود کو قبول کرنا چاہیے۔ 

واضح رہے کہ 50 سالہ ٹوئنکل کھنہ اور انکے شوہر اداکار اکشے کمار کی شادی 2001 میں ہوئی تھی ان کے دو بچے ہیں، جن میں 22 سالہ بیٹا آراو اور 12 سالہ بیٹی نیتارا ہیں تاہم دونوں کی جلد کی رنگت میں فرق ہے۔

بیٹے کی رنگت کافی صاف جبکہ بیٹی کی رنگت کچھ کم ہے۔ ٹوئنکل کھنہ جو اب اداکاری ترک کرکے مصنفہ بن چکی ہیں، انکا کہنا ہے کہ ایک دفعہ جب ہمارا خاندان ساحل سمندر پر گیا تو بیٹا سن بلاک لگا رہا تھا تو بیٹی نیتارا نے اسے کہا کہ مجھے اتنا زیادہ سن بلاک لگانے کی ضرورت نہیں کیونکہ میری جلد کو اس کی ضرورت نہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بچے کی پیدائش کے بعد بہت کچھ سیکھا، جبکہ آپ پہلے بچے کے حوالے سے کچھ تجربات بھی کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اسکے بعد جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو مجھے پتہ لگا کہ وہ عام سی بھارتی لڑکیوں جیسی ہے اور اس کے بعد سے ہمیشہ میری بیٹی اور بیٹے کی رنگت کا موازنہ کیا جاتا ہے۔ 

ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ یہ چیز پہلے ہی ہمارے ملک میں موجود ہے، میں چاہتی ہوں کہ بیٹی کو یہ یقین دلاؤں کہ وہ حیرت انگیز اور شاندار ہے۔ میں نے اسے بتایا کہ وہ اتنی خوبصورت نظر آتی ہے جتنی فریدہ کہالو (میکسیکو کی پینٹر) تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید