• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: بیٹے کی خواجہ سرا سے شادی کی ضد نے ماں باپ کی جان لے لی

فوٹو بھارتی میڈیا
فوٹو بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نندیال میں بیٹے کی جانب سے لڑکی کے ساتھ شادی سے انکار کرنے اور خواجہ سرا سے شادی کی ضد پر ماں باپ نے خودکشی کرلی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ سنیل کمار  گزشتہ 3  سال سے ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے ساتھ رابطے میں تھا، وہ لڑکی سے شادی کرنے سے انکار کرتے ہوئے اس کی بجائے ایک خواجہ سرا کے ساتھ رہنے پر اصرار کررہا تھا، جس کی وجہ سے اس کا والدین کے ساتھ اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل کمار نے پہلے بھی اس جھگڑے کی وجہ سے خودکشی کی کوشش کی تھی، جس کی وجہ سے اس کے والدین کافی پریشان تھے۔

تحقیقات میں پتا چلا کہ سنیل کمار نے  خواجہ سرا کمیونٹی سے ڈیڑھ لاکھ روپے  بھی لیے ہوئے تھے، جس کی ادائیگی کیلئے اس کے والدین سے مطالبہ کیا جا رہا تھا، اور دونوں کافی دباؤ کا شکار تھے، جس کے بعد مجبور ہوکر سنیل کمار کے والدین 45 سالہ سبا ریادو اور ان کی 38 سالہ اہلیہ سرسوتی  نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سنیل کمار اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا، جو بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد آٹو رکشہ چلانے کا کام کر رہا تھا، واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ مزید تفصیلات سامنے لائی جا سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید