• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم کو مطلوب منشیات اسمگلر دبئی سے گرفتار

برسلز ( نیوز ڈیسک) بلجیم اور بین الاقوامی سطح پر مطلوب منشیات کے اسمگلر کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق بلجیم کے مطالبے پر منشیات اسمگلر کو اس کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔ ایل بیلوطی نامی اسمگلر پر الزام ہے کہ وہ منشیات کے ایک بڑے اسمگلنگ کرنے والی گینگ کو چلاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے وہ بلجیم کی اینٹورپ بندرگاہ کو استعمال کرتا رہاہے۔ واضح رہے یہ بندر گاہ یورپ میں منشیات فراہمی کے لیے ایک گیٹ وے کا کام کرتی ہے۔ مختلف یورپی ملکوں میں منشیات کے لیے قوانین الگ الگ ہیں۔ اس لیے منشیات کے اسمگلر اس سے خوب فائدہ اٹھانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔
یورپ سے سے مزید