• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ڈیجی میں شاہدہ عباسی بحریہ فاؤنڈیشن کالج کی تقریب رونمائی کا انعقاد

کراچی(نیوز ڈیسک)خیر پور کے کوٹ ڈیجی میں شاہدہ عباسی بحریہ فاؤنڈیشن کالج کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی،اس موقع پر بحریہ فاؤندیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر وائس ایڈمرل(ر) عمران احمد ہلال امتیاز(ملٹری) مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں بڑی تعداد میں ممتاز سیاستدانوں، سرکاری اہلکاروں اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔خیرپور کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور کوٹ ڈیجی کے نوجوانوں کو علم اور مہارت سے آراستہ لرنے کے مقصد سے اسکول کو بحریہ فاؤنڈیشن کے حوالے کرنے پر شاہدہ عباسی نے بحریہ فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کوٹ ڈیجی میں کیڈٹ کالج/ آئی ٹی انسٹیٹیوٹ کے لیے زمین اور ٹرسٹ ہاؤس دینے کا اعلان بھی کیا۔
اہم خبریں سے مزید