بھارتی ریاست کیرالہ میں پولیس نے 22 یونیورسٹیوں کی 1 لاکھ جعلی ڈگریاں قبضے میں لے لیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس نے جعلی ڈگریاں بنانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کی اور 11 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 22 یونیورسٹیوں کی 1 لاکھ جعلی ڈگریاں بھی برآمد کی ہیں۔
بھارتی میڈیا کےمطابق اب تک تقریباً 10 لاکھ سے زائد جعلی ڈگریوں کو میڈیسن، نرسنگ اور انجینئرنگ جیسی ملازمتیں حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاچکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جعلی ڈگری بنانے والا نیٹ ورک ایک سرٹیفکیٹ کو 75 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک میں فروخت کرتا تھا۔