• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹس کونسل، تیسرے دن کا آغاز اسلوب غزل سے، 23 سیشن اور 13 کتابوں کی رونمائی، عالمی مشاعرے کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام چار روزہ سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے عالمی مشاعرے 2 نے میلہ لوٹ لیا ،شعراکی بہترین شاعری پر وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں موجود ہزاروں لوگوں نے تالیاں بجا کر خوب داد دی، مشاعرے کی صدارت افتخار عارف جب کہ نظامت عنبریں حسیب عنبر اور شکیل جاذب نے کی، اشعار پڑھنے والوں میں حمیرا رحمٰن، عباس تابش ،فواد حسن فواد ،جاوید صبا ،حمیدہ شاہین، و دیگر شامل تھے ، کانفرنس کے تیسرےدن کا آغاز اسلوب غزل سے کیا گیا جبکہ 23سیشن اور 13کتابوں کی رونمائی ہوئی، پاکستان میں میڈیا کی تاریخ سلمان گیلانی کے ساتھ ایک شام اور میں ہوں کراچی میں معروف کھلاڑی شاہد آفریدی پر سیشن ہوئے ۔
اہم خبریں سے مزید