• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس حملہ تفتیش، حسان نیازی کی بہن مجرم، 8 کارکن بیگناہ قرار

لاہور ( این این آئی) جناح ہاؤس حملہ سے متعلق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تفتیش میں حسان نیازی کی بہن کو مجرم اور 8کارکنوں کو بے گناہ قرار دیدیاجبکہ انسداد دہشت گردی عدالت نے حاجرہ نیازی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت پر دلائل طلب کر لیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے روبرو جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں خواتین سمیت 8پی ٹی آئی کارکنوں کو بے گناہ قرار دے دیا۔جے آئی ٹی کی تفتیش میں توصیف خانم، سعدیہ ایوب، ثروت شاہد، نادرہ عمر، وحید الرحمن، ساجد پرنس، بلال فرحانہ فاروق کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ملزمان کے وکلا کی عبوری ضمانت واپس لینے کی استدعا پر عدالت نے ضمانت کی درخواستوں کو خارج کر دیا ۔جے آئی ٹی نے اپنی تفتیش میں حسان نیازی کی بہن حاجرہ نیازی کو مجرم قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید