انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس ایک مرتبہ پھر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔
اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز انجری کا شکار ہوئے۔
واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
اس سے قبل بین اسٹوکس دی ہنڈریڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔