• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، پیشی پر آیا شخص جاں بحق، بیوی زخمی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے پیشی پر آیا ایک شخص جاں بحق اور اس کی بیوی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مرنے والا شخص قتل کے مقدمے کی پیشی پر آیا تھا جبکہ ملزم گھات لگائے بیٹھا تھا، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

بعدازاں فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس نے جائے وقوع پر ہی اعترافِ جرم کر لیا ہے۔

ملزم نے کہا ہے کہ مقتول نے میرے بھائی کو بے گناہ قتل کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید