• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسٹالینز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا، فائنل میں مارخورز کی ٹیم 200 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پانچ گیندوں قبل 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میچ میں اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

اوپنر یاسر خان نے 57 گیندوں پر 7 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی۔ جہاں داد خان 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان محمد حارث نے 21 رنز بنائے۔

اسٹالینز کا اسکور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز رہا۔ مارخورز کے عاکف جاوید نے دو، محمد نواز، عمران جونیئر اور فیضان نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں مارخورز کی ٹیم 19.1 اوورز میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد فیضان 43 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان افتخار احمد 22 اور اوپنر فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔ اسٹالینز کے محمد علی نے تین، جہانداد خان اور عثمان طارق نے دو دو وکٹیں لیں۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ٹائٹل جیتنے پر اسٹالینز کو 15 ملین انعامی رقم دی گئی۔

واضح رہے کہ فائنل سمیت ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید