• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف

— تصویر بشکریہ کرک انفو
— تصویر بشکریہ کرک انفو

لارڈز ٹیسٹ جیتنے کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کو 389 رنز کا ہدف دے دیا۔

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 177 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کی دوسری اننگز میں محمد عباس سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے57 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم کے اسکور 290 رنز کے جواب میں پاکستان ٹیم صرف 110 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید