پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیاسی انتقام کا ریکارڈ بن گیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ایف آئی آرز بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف درج کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ایک طرف مذاکرات کر رہے ہیں، دوسری طرف ہمارے ورکرز کو پکڑ رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب بانیٔ پی ٹی آئی واپس آئیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ مذاکرات کا تحریری جواب دینا یا نہ دینا مذاکراتی کمیٹی کے ہاتھ میں ہے۔
فیصل جاوید نے یہ بھی کہا کہ انٹر نیٹ زیادہ استعمال کرنے سے سلو نہیں ہوتا۔