• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید طویل روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید طویل روپوشی کے بعد منظرعام پر آگئے، پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت حاصل کرلی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میرے خلاف بہت جعلی کیسز بنائے گئے ہیں، بہت جلد دوبارہ ڈی چوک میں کھڑے ہو کر خان صاحب کے حق میں نعرہ لگاؤں گا، خان صاحب نے فیصلہ کیا ہے میانوالی سے انتخابات لڑیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہائیکورٹ نے مجھے راہداری ضمانت دی ہے، میرے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے، 9 مئی واقعات پر ہمارا موقف واضح ہے تحقیقات ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ قوم نے 8 تاریخ کو ہمیں مایوس نہیں کیا،180 سیٹیں مرکز میں ہم نے جیتی ہیں، وہ ہمیں ملنی چاہیے، نواز شریف 17 سیٹوں پر وزیر اعظم کیسے بنیں گے، عوام نے پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید