• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنماؤں کا بانی سے ملاقات کیلئے جیل حکام سے رابطہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے کوششیں تیز ہو گئیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ہدایت پر فیصل چوہدری نے جیل حکام سے رابطہ کیا۔

اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی ہدایات پر جیل حکام سے ملاقات کے لیے رابطہ کیا گیا، کوشش ہے کہ مذاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات ممکن ہو۔

انہوں نے کہا کہ جیل حکام کو بتایا ہے آج ملاقات کا دن ہے، لہٰذا ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔

فیصل چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیل حکام نے تاحال مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے۔

قومی خبریں سے مزید