غزہ میں حماس سے جھڑپ کے دوران مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے ساتھ لڑائی میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) نے بھی فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے، فوجیوں کی ہلاکتیں دھماکا خیز مواد اور فائرنگ کی وجہ سے ہوئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی عمر 19 سے 37 سال کے درمیان ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور پٹی کے ساتھ سرحد پر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔