• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

6 جنوری کو ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
6 جنوری کو ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی— تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

شمالی غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے راکٹ حملے میں اسرائیلی ٹینک بھی تباہ ہو گیا۔

مارے گئے اسرائیلی فوجیوں میں سارجنٹ میٹیو یاکوف پرل اور سارجنٹ کیناؤ کاسا شامل ہیں۔

اس سے قبل 6 جنوری کو بھی شمالی غزہ میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ میں حماس کے خلاف زمینی کارروائی اور پٹی کے ساتھ سرحد پر کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 400 ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں 45 ہزار 936 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 9 ہزار 274 زخمی ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید