• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈاؤن پوزیشن پر کھلانے کا امکان

 کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں دوسرے ٹیسٹ میں اوپن کرنے والے پاکستانی اسٹار بابر اعظم سے ٹیم منیجمنٹ نے بطور اوپنر ویسٹ انڈیز کے خلاف اننگز شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ انہیں ممکنہ طور پر ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈاؤن پر آزمایا جائے ، بطور بیٹر ٹیسٹ کرکٹ میں بابر اعظم نے بہترین پرفارمنس نمبر چار پر پیش کی ہے۔ دریں اثنا   ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان اپنی گھومتی گیندوں سے ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کو قابو کیلئے بے چین ہیں۔پشاور میں کرکٹ اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر ساجد خان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پرامید ہوں، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئےقومی اسکواڈ میں شامل ہونے پر خوش ہوں ، بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس پاکستان کی فتح کیلئےہو۔ کریگ بریتھ ویٹ کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 2 ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کیلئے پاکستان میں موجود ہے، ملتان میں پہلا ٹیسٹ 17 اور دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید