• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہ ہو سکا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہ ہو سکا۔

ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس ٹیرف میں اضافے کی تجویز ماننے سے انکاری ہیں۔

 پیٹرولیم ڈویژن کے ٹیرف میں اضافہ کے بجائے گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو قبول نہیں، آئی ایم ایف پروگرام کو آن ٹریک رکھنے کے لیے گیس ٹیرف ری بیسنگ رواں ماہ کی جائے گی۔

کیپٹو پاور پلانٹس گیس ٹیرف بڑھانے کے بجائے موجودہ قیمتیں برقرار رکھنا چاہتے ہیں، جس کی وجہ سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے پاس کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس قیمتوں میں اضافےکی سمری پر فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کیا گیا تو عدالت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ٹیرف میں اضافے پر کیپٹو پاور پلانٹس نوٹیفائیڈ ٹیرف کے مطابق ادائیگیاں کریں گے۔

رواں ماہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فروری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس قیمتوں میں 1100 روپے تک فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہو سکتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید