• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2024، دبئی کی آبادی 38 لاکھ نفوس سے تجاوز کرگئی

کراچی ( اعجاز احمد/ اسٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات کی اہم ترین ریاست دبئی کی آبادی 2024ء کے آخر تک 38لاکھ نفوس سے تجاوز کرگئی ہے، جس میں2018ء کے بعد سب سے زیادہ ا ضافہ گذشتہ برس دیکھنے میں آیا ہے۔دبئی کی معاشی ، ثقافتی اور سیاحتی اہمیت کے پیش نظر دن میں اس ریاست کی آبادی میں مزید10لاکھ افراد کا اضافہ ہوجاتا ہے، جس کا سبب متحدہ عرب امارات کی دیگر ریاستوں سے یہاں آنیوالے وہ لوگ ہوتے ہیں، جو ملازمتوں، کاروبار اور ملاقاتوں کے لیے دبئی آتے اور اسی روز یہاں سے لوٹ جاتے ہیں۔ خلیجی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اچھے مواقع کی تلاش میں پوری دنیا سے وہائٹ کالر جاب کے متلاشی، پیشہ ور اور سرمایہ کار افراد آئے روز دبئی کا رخ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں اس ریاست کی آبادی میں بتدریج اور تیزی سےاضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، تاہم دبئی کے نئے باسیوں کے لیےگھروں اور بنیادی ضروریات زندگی کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ، صحت اور تعلیم کی ضروریات بھی روز بروزبڑھتی جارہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید