اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں وٹس ایپ مکمل طورپرفعال ہے اور کوئی وی پی این بلاک نہیں ہے،ملک میں براہ راست سرمایہ کاری آئیگی تواس سے ٹیلیکام کابنیادی ڈھانچہ بہترہوگا جس سے انٹرنیٹ کی دستیابی بھی بہتر ہوجائیگی،سب میرین کیبلز میں اضافہ سے ملک میں لائیوانٹرنیٹ میں نمایاں بہتری آئیگی، پچھلے تین ماہ میں31ہزارسے زائد آئی پیز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں وقفہ سوالات کے دوران شازیہ مری کے سوال پروزیرمملکت آئی ٹی شزافاطمہ خواجہ نےبتایا یہ حقیقت ہے کہ انٹرنیٹ کے استعمال کے حوالے سے صارفین کے تجربات میں چیلنج آرہاہے اسوقت 100فیصد وی پی این کھلے ہیں۔