امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی افتتاحی دعائیہ تقریب کے دوران گرجا گھر قرانی آیات اور اذان سے گونج اُٹھا۔
امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل کیتھیڈرل چرچ میں کثیر العقیدہ دعائیہ تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اہل خانہ اور نو منتخب حکومتی اراکین کے ہمراہ شرکت کی۔
اس موقع پر مسلمانوں کی نمائندگی نیشن مسجد کے امام ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے کی۔
تقریب کے دوران امام ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے مذہبی نمائندگی کرتے ہوئے قرآن پاک کی سورۃ الحدید کی 4 تا 7 آیات کی تلاوت کی۔
تلاوت کے بعد ڈاکٹر شیخ اکبر شریف نے اذان دی۔
قرآن پاک کی تلاوت اور اذان کا احترام کرتے ہوئے اس موقع پر خاموشی اختیار کی گئی جبکہ صدر ٹرمپ اور دیگر حاضرین نے تلاوت اور اذان کو توجہ سے سنا۔