کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجۂ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ آج کم سے کم درجۂ حرارت 9 سے 11 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق سے11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے۔
دوسری جانب ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیر یا منگل سے درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ شہرِ قائد میں پیر یا منگل کو کم سے کم درجۂ حرارت 11 سے 13 ڈگری جبکہ دن کے اوقات میں درجۂ حرارت 26 سے 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔