گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا ہے، کراچی میں میراتھون بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میراتھون میں قطر، ترکیہ، ایران، عمان، ملائشیا کے قونصل جنرلز سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ میراتھون میں ان سب کی شرکت عالمی ہم آہنگی اور دوستی کا پیغام ہے، غیر ملکی افراد کی موجودگی نے کراچی میراتھون کو چار چاند لگا دیے۔