• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کو تنہا چھوڑا تو مغرب کی ساکھ ختم، فرانس، اسرائیل کا صدر میکرون پر یہودی ریاست کیخلاف صلیبی جنگ کا الزام

غزہ (اے ایف پی، جنگ نیوز) غزہ میں جاری نسل کشی اور امداد کی فراہمی میں تعطل کے معاملے پر اسرائیل اور فرانس میں ٹھن گئی،فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ جنگ زدہ غزہ کو اس کے حال پر چھوڑ دینا اور اسرائیل کو "کھلی چھوٹ" نہیں دی جاسکتی ، ایسا کرنا دنیا بھر میں مغرب کی ساکھ کو ختم کر دے گا،دورہ سنگاپور کے موقع پر انہوں نے کہا اگر اسرائیل نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر درست رد عمل نہ دیا تو وہ اسرائیل پر پابندیاں عائد کردیں گے، انہوں نے یورپ سے بھی یہی مطالبہ کیا ۔ اسرائیل نے فرانسیسی صدر پر الزام عائد کردیا ہے کہ میکرون یہودی ریاست کیخلاف صلیبی جنگ کررہے ہیں ۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امداد کی اجازت دینے کی اپنی کوششوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا، "کوئی انسانی ناکہ بندی نہیں ،یہ ایک صریح جھوٹ ہے۔" "لیکن جہادیوں پر دباؤ ڈالنے کے بجائے، میکرون انہیں ایک فلسطینی ریاست سے نوازنا چاہتا ہے۔ بلاشبہ اس کا قومی دن 7اکتوبر ہوگا۔"قبل ازیں میکرون نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ اگر اسرائیل نے انسانی صورتحال کو بہتر نہ بنایا تو وہ اس پر پابندیاں عائد کردے۔ میکرون نے سنگاپور میں ایک اعلیٰ دفاعی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "اگر ہم غزہ کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں، اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل کے لئے کھلی چھوٹ ہے، یہاں تک کہ اگر ہم دہشت گردانہ حملوں کی مذمت بھی کرتے ہیں، تو ہم اپنی ساکھ کو ختم کر دیں گے"۔ انہوں نے مزید کہا اسی لئے ہم دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید