امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا ہے۔
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی، جنگ بندی پر پاک بھارت رہنماؤں کا شکریہ اداکرتا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے جو ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے ہیں۔
امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کسی سے بھی بہتر لڑسکتا ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہوسکتا ہے، امریکا اور ایران جوہری پروگرام معاہدے کے قریب ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے تجارت اور ٹیرف پر بات کروں گا، امید ہے تجارت اور ٹیرف پر امریکا چین اختلافات دور ہوجائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ غیرملکی طالب علموں کو فی الحال امریکا سے نہیں نکال رہے، ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ لڑائی کے باوجود چاہتا ہوں غیرملکی طلبا یہاں تعلیم حاصل کریں۔