• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا طیارہ حادثہ، انجن سے پرندے کے ٹکرانے کے شواہد مل گئے

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

جنوبی کوریا میں گزشتہ سال 29 دسمبر کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے انجن سے پرندے کے ٹکرانے کے شواہد مل گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے بعد طیارہ حادثے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق طیارے کے دونوں انجن سے پرندے کے پر اور خون کے نشانات ملے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بوئنگ 737-800 کے دونوں انجنوں کے ڈھانچے کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔

29 دسمبر کو بنکاک ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے مسافر طیارے کو جنوبی کوریا کے موان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی جانب سے پرندوں کے ٹکرانے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ 

 واضح رہے کہ جنوبی کوریا کی تاریخ کے سب سے جان لیوا طیارہ حادثے میں 175 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سمیت 179 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید