• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین: جعلی عامل کے تشدد سے خاتون جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بدین میں جعلی عامل کے ہاتھوں تشدد کے باعث 30 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی، جعلی عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

بدین پولیس کے مطابق ٹنڈوباگو کے نواحی گاؤں خدا بخش ہیسبانی کی رہائشی 30 سالہ سنگیتا جعلی عامل کے ہاتھوں تشدد کے باعث جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے بتایا کہ جعلی عامل نے مقتولہ خاتون کے اوپر جنات کے سایہ کا جواز بنا کر تشدد کیا تھا۔

مقتولہ کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرد ی گئی۔

قومی خبریں سے مزید