• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی عامل نے ملائیشین خاتون سے بیس لاکھ روپے ہتھیالیے

گوجرانوالہ میں ایک جعلی عامل نے علاج کرنے کے بہانے ملائیشین خاتون سے بیس لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں ایک جعلی عامل نے بلیک میجک کے نام سے انگلش ویب سائٹ بنا رکھی تھی جسے دیکھ کر ملائیشیا سے خاتون نے رابطہ کیا اور عامل کے چنگل میں پھنس گئی۔

ایف آئی اے نے جعلی عامل کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے آصف اقبال نے بتایا کہ ملزم فیاض نے بلیک میجک کے نام سے انگلش ویب سائٹ بنا رکھی ہے ویب سائٹ دیکھ کر گھریلو پریشانیوں سے تنگ ’ازلینا ‘ نامی ملائیشین خاتون نے فیاض سے رابطہ کیا تو ملزم نے علاج کرنے کے بہانے خاتون سے بیس لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

آصف اقبال کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقہ ساندہ میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل فیاض اور اس کے بیٹے فہد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ازلینا اپنے پاکستانی شوہر کے ساتھ جعلی عامل سے ملنے گوجرانوالہ پہنچ گئی اور عامل کی طرف سے مزید رقم کے مطالبے پرایف آئی اے کو شکایت کی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین