• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی عدالت نے وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کو 12 مئی کے کیس سے بری کردیا


انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صوبائی وزیر داخلہ وسیم اختر سمیت تین ملزمان کو 12 مئی کے کیس سے بری کردیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 12 مئی کے ایک کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر سمیت تین ملزمان کو بری کردیا۔

بری ہونے والے دیگر دو ملزمان میں عمیر صدیقی اور اعجاز شاہ قادری شامل ہیں۔

پراسکیویشن کے مطابق ملزمان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا ملزمان پر 12 مئی 2007 کو ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ کے الزامات تھے۔

عدالت نے کیس میں بانی ایم کیو ایم سمیت 12 ملزمان کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے، عدالت نے اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں سانحہ 12 مئی کے چھ مقدمات تاحال زیر التواء ہیں۔

قومی خبریں سے مزید