• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا


ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا، نشتر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 35 سال کی خاتون انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا، جن میں ایک بچہ اور بچی شامل ہے، خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ بچوں کی حالت ٹھیک ہے۔

جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے پہلے سے دو بچے ہیں، جبکہ خاتون کے خاندان کے دو لوگ بھی باؤزر دھماکے میں زخمی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  چار روز قبل گیس باؤزر سے ایل پی جی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا تھا، دھماکے میں 10 افراد جاں بحق، 26 زخمی ہوئے تھے۔

26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو معاوضوں کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید