لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، شالیمار ایکسپریس کراچی جانے کے لیے لاہور سے صبح ساڑھے 7 بجے روانہ ہوئی تھی۔
ترجمان کے مطابق ڈی ٹریک ہونے والی تینوں کوچز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔