نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پیکا متنازع قانون ہے۔
جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس قانون میں اصلاحات کے لیے مذاکرات کرے۔
لیاقت بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ حکومت بجلی سستی کرنے کے لیےسنجیدہ اقدامات کرے۔