• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس آنیوالی امریکی خاتون صحافی کے لباس پر تنقید

تصویر بشکریہ انسٹاگرام
تصویر بشکریہ انسٹاگرام

امریکی خاتون صحافی کو بطور وائٹ ہاؤس کی نمائندہ پہلے دن لباس کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23 سالہ نیٹالی ونٹرز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ آج ان کا بطور نمائندہ وائٹ ہاؤس پہلا دن ہے۔

نیٹالی ونٹرز نے جیسے ہی اپنی تصاویر پوسٹ کیں تو اگلے ہی لمحے ان تصاویر نے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی جس کے بعد ان پر تنقید بھی کی گئی۔

سوشل میڈیا پر امریکی صحافی کو لوگوں نے طعنہ دیا کہ ان میں لباس پہننے اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی ہے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ ایسی جگہ پر اس طرح کا لباس مناسب نہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ کیا اچھا لباس نہیں پہن سکتی تھیں، یہ کوئی ہائی اسکول نہیں ہے۔

بعد ازاں نیٹالی ونٹرز نے بھی تنقید کرنے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے جواب دیا اور لکھا کہ معاف کیجیے گا؟ چند پاگل حاسدین نے یہ کہا کہ انہیں میرا سوئٹر پسند نہیں آیا اور یہ کہانی بن گئی؟ اور آپ نے جواب کے لیے مجھ سے کچھ نہیں پوچھا۔

نیٹالی ونٹرز نے لکھا کہ میں نے مین اسٹریم رپورٹرز سے زیادہ اسٹوریز کی ہیں، جنہیں آپ سب نے سینسر کرنے کی کوشش کی اور غلط معلومات کے ذریعے دبانے کی کوشش کی۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید