پنجاب بھر میں دھند کا راج قائم ہے، دھند کے باعث لاہور، سیالکوٹ اور ملتان ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر پروازوں کی لینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔
ابوظبی اور جدہ سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پروازیں اسلام آباد میں اتار لی گئیں جبکہ پرواز پی اے 433 اور پی اے 417 اسلام آباد میں لاہور کا موسم ٹھیک ہونے کی منتظر ہیں۔
دونوں پروازوں کے مسافر اسلام آباد ایئر پورٹ پر طیاروں میں موجود ہیں۔
جدہ سے لاہور کی مزید 2 پروازیں لاہور ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے لیے منتظر ہیں جبکہ لاہور سے کراچی، استنبول اور جدہ کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئیں۔