• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک 40 سال سے تباہی کی جانب گامزن ہے، سردار مہتاب

سابق گورنر خیبرپختونخوا سردار مہتاب خان نے کہا ہے کہ 40 سال سے ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔

کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں سردار مہتاب خان نے کہا کہ اس ایک سال میں ہم نے اپنا سب کچھ گنوا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم دنیا سے بہت پیچھے جا چکے ہیں، 40 سال سے ملک تباہی کی جانب گامزن ہے۔

سابق گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ملک میں 9 مئی سے لے کر 8 فروری تک تباہی ہوئی، سیاسی جماعتوں نے اپنی جگہ اور اعتماد کھو دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل خراب ہے، نوجوان انتظار کرسکتے ہیں لیکن ہمارے سامنے جمہوریت کا آنا مشکل ہے۔

قومی خبریں سے مزید