• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی T20 اسکواڈ کا پہلا گروپ کل ڈھاکا سے دبئی جائے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا پہلا گروپ کل رات جبکہ دوسرا گروپ پرسوں ڈھاکا سے دبئی روانہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑی دبئی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے ۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 74 رنز سے ہرا دیا، تاہم آخری میچ میں شکست کے باوجود سیریز 1-2 سے بنگلادیش کے نام رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید