پاراچنار(این این آئی)کرم،پاک افغان بارڈر اور مرکزی شاہراہ 129روز سے بند، 48 بنکرز مسمار،پارا چنار میں راستوں کی بندش کے نتیجے میں 5 لاکھ سے زائد آبادی ضلع میں محصور ہو کر رہ گئی ،مختلف علاقوں میں معمولات زندگی بری طرح متاثر، علاقےمیں پٹرول کی قلت،جرگہ ممبر ملک عنایت نے کہا کہ ،اسلام آباد ، پشاور ، کوہاٹ میں پائیدار، دیرپا امن و امان کیلئے اہم نشستیں ہوئیں کوئی ختمی نتیجہ نہیں نکلا،پاراچنار واحد مین سڑک اور پاک افغان خرلاچی بارڈر گزشتہ 129روز سے ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہونے کی وجہ سے5لاکھ سے زائد آبادی ضلع میں محصورہوکررہ گئی جبکہ ضلع میں اب تک 48بنکرز مسمار کردیئے گئے ہیں۔