ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن محمد علی عامر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اسلام آباد سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد علی عامر کی خدمات پنجاب حکومت کو واپس کردی گئیں۔
فیصل نثار چوہدری کو ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
فیصل نثار چوہدری ڈی جی سیکریٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ تعینات تھے۔ ان کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی۔