محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں چھاپہ مار کر افریقی شیر برآمد کرلیا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے گوجر خان کے علاقے بیول میں چھاپہ مارا، جس میں افریقین شیر برآمد کرلیا گیا، برآمد کیے گئے افریقی نسل کے شیر کی عمر 2 سال ہے۔
وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وڈیرے نے اپنے ڈیرے پر شیر رکھا تھا، محکمہ وائلڈ لائف نے مقامی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کرنے کے بعد چھاپہ مارا۔
محکمہ وائلڈ لائف نے شیر کو منتقل کرنے سے پہلے اسے بے ہوش کرنے کا انجکش بھی لگایا۔
وائلڈ لائف کی درخواست پر تھانے میں شیر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 3 جولائی کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر نے ایک فیملی پر حملہ کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔