• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل: شاپنگ میں مصروف خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون پھٹ گیا


برازیل میں شاپنگ میں مصروف خاتون کی جیب میں رکھا موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موبائل فون کے پھٹنے کے بعد اس میں آگ بھی لگ گئی جس سے خاتون جھلس گئی۔

موبائل فون کے پھٹنے پر اسٹور میں افرا تفری بھی مچ گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون اور ان کے شوہر سمیت مارکیٹ میں موجود لوگوں نے خاتون کے کپڑوں میں لگی آگ بجھائی۔

خاتون کو اسپتال منتقل کر کے انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔