• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا جینی ٹوریل سٹاف کم تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں کام کرنے والا جینی ٹوریل سٹاف کم تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہو گیا 40 ورکرز کے کنٹریکٹ میں سے صرف 22 ورکرز ہی ڈیوٹیاں کر رہے ہیں۔جبکہ باقی ورکرز کاغذوں میں ڈیوٹیاں کر رہے ہیں نہ ہی ابھی تک اس معاملے کا وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے کوئی نوٹس لیا ہے صفائی کرنے والا عملہ کہتا ہے کہ ان کونشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں کام کرنے والا جینی ٹوریل سٹاف کم تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہو گیاس بارے میں ٹوٹل جینی ٹوریل کمپنی سپر وائزر کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 40 ورکرز پورے ہیں لیکن نشتر کی انتظامیہ نے ان کے کچھ ورکرز کی ڈیوٹیاں کسی اور جگہ لگا رکھی ہیں کوئی الیکٹریشن کا کام کرتا ہے تو کوئی کسی دفتر میں افسران کا کام کر رہا ہے ہمارا تمام تر سٹاف پورا ہے اس بارے میں نشتر یونیورسٹی کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ وہ ٹوٹل جینی ٹوریل کمپنی کے مالک کو پابند کریں کہ وہ تمام تر صفائی عملے کے ورکرز کی ڈیوٹیوں کو یقینی بنائیں اور ان سے صفائی کا کام لیا جائے تاکہ نشتر یونیورسٹی میں صفائی کے معاملات بہتر ہو سکیں۔
ملتان سے مزید