• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ملیر میں خاتون سے ڈکیتی کی کوشش کی ویڈیو سامنے آ گئی


کراچی کے علاقے ملیر ماڈل کالونی شیٹ نمبر 2 میں خاتون سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔

موٹر سائیکل پر سوار ماسک لگائے شخص کو خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون نے بھاگ کر خود کو محفوظ کیا، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے، اطراف کی دیگر سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر کے ملزم کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔