بھارت کی ریاست راجستھان میں نوجوان خاتون ایتھلیٹ ٹریننگ کے دوران 270 کلو وزن گردن پر گرنے سے ہلاک ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جونیئر نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی 17 سالہ پاور لفٹر یشتیکا اچاریہ کی موت جِم میں ٹریننگ کے دوران ہوئی۔
بھارتی پولیس کے مطابق نوجوان خاتون کھلاڑی کی موت وزن اٹھاتے ہوئے گردن ٹوٹنے سے ہوئی۔
حادثے کے فوراً بعد یشتیکا اچاریہ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت جِم میں ٹرینر بھی موجود تھا جسے معمولی چوٹیں آئی ہیں، اہلِ خانہ نے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد بدھ کو لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔