• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی یرغمالی نے حماس کے اہلکاروں کی پیشانی چوم لی


اسرائیلی یرغمالی نے حماس کے اہلکاروں کی پیشانی چوم لی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی یرغمالی عومیر شم نے رہائی کے بعد اسٹیج پر ہاتھ ہلاتے ہوئے حماس کے 2 اہلکاروں کے ماتھے پر بوسہ لیا اور  ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

حماس نے حال ہی میں مزید 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا جس میں عومیر ونکرت، عومیر شم توف اور ایلیا کوہن شامل ہیں۔

 یرغمالیوں کو حماس نے نصیرات کے قصبے میں ایک اسٹیج پر پیش کیا، جہاں وہ ہاتھ ہلاتے اور اپنی رہائی کے سرٹیفکیٹس دکھاتے رہے، اس کے بعد انہیں ریڈ کراس حکام کے حوالے کیا گیا۔

اس موقع پر اسرائیلی یرغمالی مکمل صحت مند اور خوش لگ رہے تھے۔

اسرائیلی یرغمالی کا یہ عمل قید کے دوران حماس کے حسنِ سلوک اور انسانی ہمدردی کی عکاس ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق عومیر شم توف کے والد ملکی شم توف کا کہنا تھا کہ عومیر خوش ہے، ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ کیسا نظر آئے گا، اس کے ہابر آنے پر ہم سب حیران رہ گئے۔

دوسری جانب حماس نے کہا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا منظر فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں کے اتحاد کی عکاسی کرتا ہے، فلسطینی عوام اور مزاحمتی تنظیموں کے درمیان گہری ہم آہنگی ہے اور یہ واقعہ دشمن اور اس کے حامیوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔

اسرائیلی فوج (IDF) کے مطابق عومیر شم توف، ایلیا کوہن، اور عومیر ونکرت نے 505 دن حماس کی قید میں گزارے، اور اب وہ اسرائیل میں داخل ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حماس کی جانب سے رہا کی جانے والی اسرائیلی یرغمالی خواتین نے بھی حماس کے حسنِ سلوک کی تعریف کی تھی۔