وزیرِ اعظم شہباز شریف آسٹریا کے چانسلر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ویانا روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، عطا تارڑ اور طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔
وزیرِ اعظم ویانا میں آسٹریا کے چانسلر سے دوطرفہ اور وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے، دونوں رہنما سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے کاروباری شخصیات کے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کریں گے۔
وزیرِ اعظم پاکستان آسٹریا بزنس فورم میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔
دورے کے دوران وزیرِ اعظم اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقی، عالمی امن و خوشحالی کا راستہ کے موضوع پر منعقدہ خصوصی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
وزیرِ اعظم انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔