کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں، ڈی ریگولیٹ فارمولا عائد ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا،ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ ہونے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا، وزارت پیٹرولیم کو ہنگامی خط میں ڈی ریگولیٹ فارمولے کی مخالفت اور مارجن بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ پیڑولیم ڈیلرز کا فی لیٹر مارجن 4 فیصد اضافے سے 13 روپے کیا جائے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید