• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم! اس بار میرا دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق: مداح کی ویڈیو وائرل


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی مداح نے اتوار کو ہونے والے پاک بھارت مقابلے سے قبل خاص پیغام دے دیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں اتوار کو روایتی حریف ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہونے والا ہے، جس کا انتظار شائقینِ کرکٹ بے صبری سے کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو سنچری بنانے پر اپنے والد کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کرنے والی مداح نبیہہ کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سابق کپتان بابر اعظم کی برطانیہ میں مقیم خاتون مداح نبیہہ اپنے من پسند کھلاڑی سے دل نہ توڑنے کا مطالبہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں انہوں نے بابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم! اگر سنڈے کو اس بار آپ نے میرا دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس بابر اعظم کی مداح نبیہہ نے اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی تھی جب انہوں نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ٹی 20 میچ میں سابق کپتان بابر اعظم سے سنچری کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر بابر سنچری بنائیں گے تو میں اپنے پپّا کی مرسیڈیز انہیں تحفے میں دے دوں گی۔