• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل ناڈو: ہندی سے نفرت، ریلوے اسٹیشن پر ہندی الفاظ پر سیاہ رنگ لگا دیا گیا


جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں تامل زبان کے حامیوں نے ریاست میں واقع پولاچی ریلوے اسٹیشن پر ایک سائن بورڈ پر ہندی میں درج الفاظ کو سیاہ کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولاچی میں ریلوے اسٹیشن کا نام ہندی میں لکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گروپ میں شامل افراد ہندی نام پر پر سیاہ رنگ لگا رہے ہیں جبکہ آر پی ایف نامی سیکیورٹی ادارے کا ایک سپاہی انہیں روک رہا ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق تامل ناڈو کی حکمراں جماعت ڈی ایم کے کا اس وقت مرکزی حکومت سے نیشنل ایجوکیشن پالیسی 2020 کے حوالے سے تنازع جاری ہے اور انکا الزام ہے کہ مرکزی حکومت ہندی نافذ کرنا چاہتی ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید