• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: شادی میں روٹی پکاتے اس پر تھوکنے والا شخص گرفتار


بھارت کی ریاست اتر پردیش میں شادی کی تقریب میں روٹی پکانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ شہر میں شادی کی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

ویڈیو میں مہمانوں کے لیے روٹی پکانے والے شخص کو روٹی پکاتے وقت پیڑوں میں تھوکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ قبیح حرکت کرنے والے ملزم کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق شادی کی یہ تقریب 21 فروری کو ہوئی تھی۔