• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا

لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 72 روپے 57 پیسے سستا کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی، فی کلو قیمت میں 5 روپے 15 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی نئی قیمت 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید